ڈاکٹرنےبیٹی کو قتل کرکےخود کشی کیوں کی؟اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

23 Jan, 2021 | 11:39 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پنجاب کے شہر اولیا ملتان میں افسوسناک واقعہ رونماں ہوا جہاں پر ماہر نفسیات باپ نے گزشتہ دنوں اپنی اکلوتی بیٹی کو گولی مار کرقتل کردیا تھا اور بعد میں خود کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، واقعہ میں بیشرفت سامنے آئی، پولیس نےبیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ماہر نفسیات باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی اکلوتی بیٹی کی والدہ نے مقدمہ درج کرادیا،افسوسناک واقعہ ملتان کی جسٹس حمید کالونی میں پیش آیا جہاں ماہر نفسیات اظہر حسین نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کرزندگی کاخاتمہ کرلیا تھا،واقعہ کی تحقیقات بڑھاتے ہوئے پولیس نےڈاکٹر کی جانب سے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ خودکشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر حسین کی بیوہ بشریٰ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 مقامی تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق  مقدمہ قتل اور اقدامِ خودکشی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ڈاکٹر اظہر حسین کی بیوہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر کوروناوائرس میں مبتلا تھا اور اس بیماری کو لے کر شدید ڈپریشن کا شکار تھا، وقوعہ کے روز مقتولہ بیٹی علیزہ دوسرے کمرے میں ایف سی پی ایس کے ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، کمرے میں بھاگ کرجا کردیکھا تو جوان بیٹی خون میں  لت پت پڑی تھی اور سانس بند ہوچکی تھی۔

بعدازاں میرے شوہر نے خود کو کمرے میں بند کرکے دروازہ بند کرلیا اور خود کو گولی مار لی، دروازہ توڑ کردیکھا تو سب ختم ہوچکاتھا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ گھریلو تنازع پرباپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ ڈاکٹر اظہر حسین نامی شخص نے گھریلو جھگرا پر بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کیا،پولیس اور فارانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،مقتولہ کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں