لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک امریکا سے لاہور پہنچ گئیں

23 Jan, 2021 | 10:48 AM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک امریکہ کا 20 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ، لاہور ائیر پورٹ پر فیملی نے ان کا استقبال کیا۔
 
ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اپنے بیٹے کے ہمراہ 20 روزہ نجی دورے پر امریکہ گئی ہوئیں تھیں ۔ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک تین جنوری کو اپنے بیٹے کے داخلے کیلئے امریکاروانہ ہوئی تھیں ۔اور نجی دورہ مکمل کرکےآج علی الصبح وطن واپس پہنچی گئی ہیں ۔ جسٹس عائشہ اے ملک25جنوری2021 سے پرنسپل سیٹ پر سنگل اور ڈویژن بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت شروع کریں گی۔ جسٹس عائشہ اے ملک موسم سرما کے چھٹیوں کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کرتی رہیں اور دوسرے ہفتے کے آغازسے قبل ہی انہوں نے ایکس پاکستان رخصت منظور کروالی تھی۔

یاد رہے جسٹس عائشہ ملک ایک دبنگ لیڈی ہیں۔اپنے فیصلوں اور اصولوں میں بہت سخت ہیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک لاہور ہائیکورٹ کے 40 معزز جج صاحبان میں شامل صرف دو خاتون ججوں میں سے ایک ہیں۔ پاکستان میں خواتین وکلا کے یکساں مواقع کے لیے کام کرنے والے گروپ ’وویمن ان لا‘ کے مطابق محض 15 فیصد خواتین جج پاکستان کی عدلیہ کا حصہ ہیں۔
 

مزیدخبریں