حرا مانی نے ڈرامے کی آخری قسط سے متعلق راز افشا کردیا

24 Jan, 2020 | 11:30 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) اداکارہ حرا مانی نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کا اختتام بتا دیا۔

آج کل کے مقبول ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا تجزیہ کار اپنی قیمتی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، کوئی کہ رہا ہے کہ عائزہ مر جائے گی تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمایوں مر جائے گا۔ لیکن اس بار ڈرامے میں ٹیچر کا کردار ادا کرنے والی حرا مانی نے ڈرامے کی آخری قسط سے متعلق راز افشا کردیا۔

حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے اختتام میں کیا ہوگا ؟ جس پر حرا مانی کہتی ہیں کہ میں اس سوال سے تنگ آگئی ہوں تاہم ویڈیو بناتی خاتون کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر حرا مانی اچانک ہی بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سب مر جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائزہ خان، حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامہ کی آخری قسط رواں ماہ 25 جنوری کو ٹیلی ویژن اور سنیما گھروں میں 8 سے 10 بجے تک نشر کی جائے گی۔

مزیدخبریں