(علی ساہی)لاہور پولیس نے پاک بنگلہ دیش سیریز کے لیے اڑھائی کروڑ کے فنڈزمانگ لیے۔
سی سی پی او لاہور نے چوبیس جنوری سے ستائیس جنوری تک تین میچز کے سیکیورٹی انتظامات اور دیگر اضلاع سے آنے والی نفری کی رہائش اورکھانے پینے کے لیے اڑھائی کروڑروپے کی مانگ کی ہےجبکہ گاڑیوں کےلیے پٹرول اور دیگرسیکیورٹی اشیا کے رینٹ وغیرہ کے لیے فوری فنڈ مہیا کرنے کا مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجوا دی ہے جونہی حکومت فنڈزکی ادائیگی کرے گی لاہورپولیس کو فنڈزمہیا کر دیے جائیں گے۔