ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی مسافروں سے رشوت ستانی اور بلیک میلنگ

23 Jan, 2020 | 08:37 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم کا عملہ مسافروں کو گھریلو استعمال کی اشیاء لانے پر بھی بلیک میل کر کے پیسے وصول کر نے لگا.

ریاض سے آنے والے مسافر عرفان انجم نے 100ریال رشوت کے عوض سامان نکالے جانے پر ائیر پورٹ مینجر کو درخواست دے دی. رشوت ریاض سے پی آئی اے کی پرواز 726سے لاہور آنے والے مسافر عرفان انجم سے لی گئی، مسافر نے 100ریال رشوت کے عوض سامان نکالے جانے پر ائیر پورٹ مینجر کو درخواست دے دی.

مسافر کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے مطابق وہ ریاض سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 726سے لاہور آ رہا تھا کہ دوران ڈیوٹی کسسٹم عملے نے سامان میں الیکٹرک سوئچ کی موجودگی پر سامان روک لیاجبکہ 100ریال کے عوض جانے کی اجازت دے دی، جس پر ڈیوٹی ٹرمینل مینجر لاہور ائیرپورٹ عبدالغفار نے مسافر کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مسافر کے 100ریال کسٹم کے عملے سے واپس دلوا دئیے.

سول ایوی ایشن کے ڈیوٹی افسر عبدالغفار نے مسافروں کو رشوت کے عوض بلیک میل کرنے والے سٹاف کے خلاف فوری ایکشن لینے کے لیے کلکٹر کسٹم ائیر پورٹ کوخط لکھ دیا.

ذرائع کے مطابق مسافروں سے اس قسم کے واقعات کسٹم عملے کی جانب سے آئے روز رونما ہوتے ہیں.  کسٹم کا عملہ ایئر پورٹ ٹریفک میں سمگلروں کی پشت پنائی میں بھی اکثر ملوث پایا گیا ہے،  کسٹم کا عملہ ملوث ہونے پر اعلی افسران خاموش تماشائی بن گئے جبکہ ایئر پورٹ ٹریفک ڈیپارچر اور ارائیول میں ڈیوٹی لگوانے کے لیے ممبر کسٹم سمیت سیاسی افرد کی سفارشیں کروانا معمول بن گیا۔

مزیدخبریں