تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا کارندہ گرفتار

23 Jan, 2020 | 07:53 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرکے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا سابق ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ سبزہ زار کے علاقے میں تعلیمی اداروں اور اس کے گردونواح میں منشیات فروخت ہو رہی ہے جس پر پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر ملزم امتیاز کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم تعلیمی اداروں اور اس کے گردو نواح میں منشیات کا کاروبارکرتا تھا اور ملزم کے خلاف شہر بھر کے متعدد پولیس اسٹیشن میں منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں