(زاہد چوہدری)جنرل ہسپتال میں گردوں میں پتھری کے مریضوں کیلئے جدید علاج کی سہولت میسر ہوگی، شعبہ یورالوجی سے 250 سوپائن پی سی این ایل پروسیجر مکمل کر لئے۔
جنرل ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کا اعزاز ، گردوں میں پتھری کےعلاج کی جدید تکنیک سوپائن پی سی این ایل کے 250 پروسیجرز مکمل ہونے پر دیگر ہسپتالوں کے یورالوجسٹس کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ شعبہ یورالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر اور برطانوی ماہر ڈاکٹر انجم نے آپریشن تھیٹر میں تربیت دی، پروفیسر ڈاکٹر نذیر کا کہنا ہے کہ جنرل ہسپتال پبلک سیکٹر کی پہلی علاجگاہ ہے جہاں یہ جدید علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر نذیر نے بتایا کہ جدید تکنیک سے مریض کو ایک دن سے زیادہ ہسپتال میں قیام کی ضرورت نہیں پڑتی جس سے پیچیدگیاں کم ہوتی ہیں اور اخراجات بحی کم ہوتے ہیں ۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ ، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے ورکشاپ کے شرکا میں شیلڈز تقسیم کیں۔
جنرل ہسپتال، گردوں میں پتھری کےعلاج کی جدید تکنیک متعارف
23 Jan, 2020 | 05:16 PM