چودھری پرویز الہیٰ سے امریکی سفارتکاروں کی ملاقات

23 Jan, 2020 | 04:47 PM

وقار نیازی

(علی اکبر) سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الہی سے امریکی سفارتکاروں نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی امور کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالوں میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرز مسٹر ٹیری سٹیئرز گونزالیز ، امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف مسٹر بیری جنکر اور قونصل خانہ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ صدف سعد شامل تھیں۔ سیاسی و اقتصادی امور سے متعلقہ ان امریکی سفارتکاروں نے موجودہ سیاسی امور کے علاوہ اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال بالخصوص پاک بھارت تعلقات اور افغان امور پر بھی بات ہوئی۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں باہمی رابطے اور تجارت کے علاوہ شعبہ جاتی اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں