(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز نے کماہاں روڈ پر غیر قانونی سکیموں کا انفراسٹرکچر مسمار کردیا ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ۔ اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی کارروائی کی ۔ کماہاں روڈ لاہور میں واقع فارمنائٹس ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی توسیع شدہ حصے کیخلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس‘ دفاتر اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔
ایل ڈی اے کا کماہاں روڈ پر غیر قانونی سکیموں کیخلاف آپریشن
23 Jan, 2020 | 03:45 PM