ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسے ملے گا ایگزیکٹو الاؤنس اور کون رہے گا محروم؟ وضاحتی مراسلہ جاری

کسے ملے گا ایگزیکٹو الاؤنس اور کون رہے گا محروم؟ وضاحتی مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) کس سرکاری ملازم کو ملے گا ایگزیکٹو الاؤنس اور کون رہے گا محروم؟ محکمہ خزانہ پنجاب نے ایگزیکٹو الاؤنس پر وضاحتی مراسلہ جاری کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گریڈ 17 سے 22 میں کام کرنیوالے افسران کی تنخواہوں میں ڈیڑھ گنا اضافہ کیا گیا تھا جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے ایگزیکٹو الاؤنس پر وضاحتی مراسلہ جاری کرتے ہوئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے اہل قرار دے دیا، جبکہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے علاوہ پی اے ایس، پی ایم ایس ملازمین ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے اہل نہیں ہوں گے اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈیپوٹیشن پر دیگر محکموں میں جانیوالے ملازمین محکمہ خزانہ کے قوائد و ضوابط کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے اہل ہونگے۔

واضح رہے کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کو تنخواہ کا ڈیڑھ گناہ ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں دیا جا رہا ہے، ایگزیکٹو الاؤنس یکم جولائی 2019 سے ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازمین کو دیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer