ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ائیر لائن کی باکمال انتظامیہ کا لاجواب فیصلہ

قومی ائیر لائن کی باکمال انتظامیہ کا لاجواب فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) باکمال انتظامیہ کے لاجواب فیصلے جاری، پی آئی اے سے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے بری خبر سامنے آ گئی، پی آئی اے نے بغیر ادائیگی اکانومی کلاس سے سیٹ اَپ گریڈ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے انتظامیہ  نے بغیر ادائیگی اکانومی کلاس سے سیٹ اپ گریڈ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا، اندرون و بیرون ملک دوران پرواز اکانومی کلاس مسافروں نے بنا چارجز اپنی سیٹ اپ گریڈ کی تو اگلے ایئر پورٹ پر حوالہ پولیس کردیا جائے گا، انتظامیہ نے پسنجر ہینڈلنگ اور فلائٹ سروسز شعبوں کو ای میل جاری کر دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ای میل کی کاپی سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہو گئی، کوئی بھی مسافر دوران پرواز لیگ اسپیس اور دیگر کلاس میں جانے سے پہلے فضائی میزبانوں کو ادائیگی کرے گا، ادائیگی نہ کرنیوالے مسافروں کو لینڈنگ کے فوری بعد سکیورٹی اور پولیس کے حوالے اور آئندہ سفر نہ کرنے کیلئے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer