توہین عدالت کیس ،ڈی جی ایل ڈی اے سمیت تمام فریقین سے جواب طلب

23 Jan, 2020 | 12:45 PM

Azhar Thiraj

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگرکےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیراحمد سید سمیت دیگر فریقین سےجواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ کےسنگل بنچ نےٹھوکر نیاز بیگ کےانتظار حسین کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ جوہرٹاون سکیم کےلیےاسکی 26 کنال اراضی 1984 میں ایکوائرکی گئی،طویل عرصہ گزر جانےکےباوجود اسکو متبادل پلاٹس نہ دیئےگئے، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگرافسران کو درخواستیں دیں،شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سےرجوع کیا۔

عدالت نےاسکی درخواست دادرسی کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کوبھجواتے ہوئےقانون کے مطابق فیصلہ کرنےکا حکم دیا،عدالت کے 15 جون2016 اور3 ستمبر 2019 کےحکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،درخواستگزارنےاستدعا کی کہ حکم عدولی پرڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگرکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
 

مزیدخبریں