لاہور انتظامیہ نے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

23 Jan, 2020 | 11:50 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : لاہور انتظامیہ نے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔شہرمیں آٹابحران، کارروائیاں کرنیوالےافسران کی ڈیوٹیاں میچ پرلگادی گئیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران انتظامیہ مصروف ہوگئی ،افسروں کی ڈیوٹیاں میچ پر لگنے سے گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی کا پھر سے خدشہ بڑھ گیا۔
ڈپٹی کمشنر نےافسران کی ڈیوٹیاں لگا کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ذیشان رانجھا کی مین انکلوژرپرڈیوٹی لگادی گئی،چیف آفیسر ایم سی ایل ظفر قریشی،ایم او ار عامر بٹ،ایڈیشنل ڈی سی صفدرورک،سیکرٹری ٹرانسپورٹ غیاث الدین کی ڈیوٹی میچ پر لگادی گئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور بریار پارکنگ ایریاز اور سٹل سروسز کو مانیٹر کریں گے۔


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر شفیق پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ہمراہ ڈیوٹی کرینگے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری مال روڈ لائٹنگ اور روٹ کلیئرنس کی ڈیوٹی کرینگے
اے سی رائیونڈ عدنان رشید مین بلیوارڈ تا لبرٹی انتظامی امور کی مانیٹرنگ کرینگے،اے سی شالیمار فیروزپور روڈ اور نشتر پارک گیٹ پر انتظامی امور کو مانیٹر کریں گے۔

دوسری جانب چینی بحران پر قابو پانے کیلئے بڑابریک تھرو متوقع ہے  ،،چیف سیکرٹری سے شوگرملزایسوسی ایشن کے آج مذاکرات ہونگے۔ چینی  کی پیداواری لاگت کا تخمینہ لگا کر نئی قیمت 70 روپے مقرر کئے جانے کا امکان  ہے۔

مزیدخبریں