ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو ‘‘، راحت فتح علی خان نے 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

23 Jan, 2020 | 11:40 AM

وقار نیازی

(زین مدنی) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے تماثیل تھیٹر میں نسیم وکی کا سٹیج ڈراما ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ دیکھا ۔ کہتے ہیں اٹھائیس سال بعد تھیٹر ڈراما دیکھ رہا ہوں ۔
معروف قوال گلوکار راحت فتح علی خان نے تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈراما دیکھا اور فنکاروں کو بھرپور داد دی۔  راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اٹھائیس سال پہلے فیصل آباد میں نسیم وکی کا ہی آخری ڈراما دیکھا تھا۔
اپنے گائے ہوِے مقبول گانے میرے پاس تم ہو کو گنگنا کر بھی سنایا جبکہ گانا سٹیج ڈرامے میں بھی شامل ہے۔  راحت فتح علی خان کو اپنے درمیان پا کر جہاں ڈرامہ شائقین بے پناہ خوش ہوئے وہیں انہوں نے راحت فتح علی خان کو پاکستان کا روشن ستارہ بھی کہا ۔

مزیدخبریں