(سعود بٹ) شریف گروپ آف انڈسٹریز میں300 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، نیب نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کے مزید شواہد حاصل کر لئے۔
نیب ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین کا انکشاف شریف گروپ آف انڈسٹری کی فنانشل رپورٹس میں ہوا، گھوسٹ ملازمین کو ادائیگیاں ہوئیں لیکن وہ ہیں کہاں کسی کو علم نہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے، میسرز یونی ٹاس، گڈ نیچر، ہونی سٹیل، وقار ٹریڈنگ اور مقصود اینڈکمپنی، مدنی ٹریڈنگ اور مدینہ کنسٹرکشن میں بھی گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ایف بی آر سمیت دیگر اداروں میں کمپنیوں سے متعلق کوائف غلط جمع کروائے،ٹیکس چوری کرنے کیلئے خرچے زیادہ دکھائے گئے ،جس میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں شامل ہیں۔