گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

23 Jan, 2020 | 10:29 AM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ: گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ کہتے ہیں کہ عمران خان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور افغان امن پر صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹھوس بات کی۔


 انہوں نے وزیراعظم کے عمران خان کے  دورہ ڈیووس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فورم پر وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے ، وزیراعظم نے دنیا کے بااثر ترین لوگوں  کے اجتماع میں شاندار پرفارمنس دی۔ پاکستان دہائیوں سے عالمی سطح پر لیڈرشپ کرائسس کا شکار تھا ، جو اب پورا ہوگیا۔

  گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر اس خلا کو پورا کیا۔ دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کو باور کرایا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔  وزیر اعظم نے بین الاقوامی اقتصادی فورم پر پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت اور انویسٹمنٹ کے لئے ساز گار ماحول کو بھی موثر انداز میں پیش کیا۔ عمران خان نے یو این میں کامیاب تقریر کے بعد ڈیووس میں بھی پاکستان کا بھرپور کا کیس پیش کر کے سنہرا باب رقم کیا ہے۔
 

مزیدخبریں