بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

23 Jan, 2020 | 12:12 AM

Read more!

(حسن خالد )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی، پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے پی سی ہوٹل پہنچایا گیا۔
تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے کیے بنگلہ دیش ٹیم کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، پی سی بی کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
مہمان ٹیم میں محمود اللہ، تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن، عفیف حسین، مہدی حسن، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل  ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مہمان ٹیم کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں پی سی ہوٹل پہنچایا گیا۔
واضح رہے مہمان ٹیم بروز جمعرات دوپہر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزیدخبریں