تبدیلی سرکار کا بڑا یو ٹرن، بسنت نہ منانے کا اعلان

23 Jan, 2019 | 06:03 PM

Shazia Bashir
Read more!

(سٹی42)  کبھی ہاں کبھی نہ ،  تبدیلی سرکار نے ایک اور بڑا یو ٹرن لے لیا،  بسنت نہ منانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا اعلان کر دیا ہے، چند روز  پہلےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  بسنت منانے کا  اعلان کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالےسے10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل  دی تھی ۔

یاد رہے کہ  صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی  تھی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا  تھا  کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے۔ اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔

 واضح رہے کہ جَشن بہاراں کا تہوار بسنت شہر لاہور کی جان تھا، پنجاب کے سبھی لوگ اس تہوار کو ذوق و شوق سے مناتے تھے، نیلا آسمان دیدہ زیب رنگوں کی پتنگوں سے سج جاتا تھا، چھٹی کے روز دن بھر فضا بوکاٹا اور آئی بُو کی آوازوں سے گونجتی رہتی تھی، شہرِ لاہور کی سڑکوں کو رنگ برنگی پتنگوں سے دلہن کی طرح سجایا جاتا تھا۔ مگر اب بسنت، ایک قصہ پارینہ بن چکی ہے۔
 

مزیدخبریں