شہبازشریف کیخلاف ڈی جی نیب سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب

23 Jan, 2019 | 04:37 PM

Shazia Bashir

(یاورذوالفقار) ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت، شہباز شریف کیخلاف دونوں کیسز میں ڈی نیب سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس وقاص رؤف مرزا پر مشتمل بنچ نےدرخواستوں پرسماعت کی،  شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل سے شہبازشریف کا کوئی تعلق نہیں۔

شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلاکرآشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا جبکہ رمضان شوگر ملز کیس بے بنیاد ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت دونوں کیسز میں شہبازشریف کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نےدلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کو سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے دونوں کیسزمیں ڈی نیب سے29 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں