بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی جنگ سپریم کورٹ پہنچ گئی

23 Jan, 2019 | 02:08 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی جنگ، عدالت عظمی تک پہنچ گئی، لارڈمئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سپریم کورٹ میں ترمیمی پٹیشن دائر کرنے کے لیے اسلام آباد چلے گئے۔

لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سپریم کورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی ترقیاتی سکیموں کی بندش اور اختیارات کے حوالے سے پٹیشن دائر کریں گے۔ لارڈ مئیر لاہور نے ڈپٹی میئرز اور بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لے لیا۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لارڈمئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی درخواست پر ترقیاتی سکیموں کی بندش اور اختیارات کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے ہونیوالی سماعت میں لارڈ مئیر لاہور کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ مبشر جاوید وکلاء سے مشاورت اور مکمل تیاری کے بعد سپریم کورٹ میں ترمیمی پٹیشن دائر کریں گے۔

مزیدخبریں