لاہور ہائیکورٹ کابڑا فیصلہ

23 Jan, 2019 | 01:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کابروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ  کیا ، معمولی جرائم کے مقدمات کو3 مہینوں میں نمٹانے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 31 دسمبر تک دائر ہونیوالے تمام معمولی جرائم کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سن کر اُن پر 30 اپریل تک فیصلے کئے جائیں ، معمولی جرائم میں تعزیرات پاکستان اور خصوصی و مقامی قوانین کے تحت درج مقدمات شامل ہیں۔

 ماتحت عدالتوں کی جانب سے ہائیکورٹ کو موصول ہونیوالی رپورٹس کےمطابق پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں معمولی جرائم کےتحت 7 ہزار 475 مقدمات زیر التواء ہیں، جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں میں 10 ستمبر تک دائر تمام معمولی جرائم مقدمات کے فیصلے ہوچکےہیں۔ چیف جسٹس نےتینوں اضلاع کی کارکردگی کو سراہا ہے،  چیف جسٹس کی جانب سے تمام اضلاع کےسیشن ججز کو متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں