(عمران یونس) فوڈ اتھارٹی آپریشنل ٹیموں نے سال2019 کی پہلی واٹر سمپلنگ مہم شروع کر دی، لاہور کے 204 واٹر فلٹریشن پلانٹس کےنمونہ جات ایک ہفتے میں اکٹھے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی آپریشنل ٹیموں نے سال2019 کی پہلی واٹر سمپلنگ مہم شروع کر دی، شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کےذریعے پانی فروخت کرنیوالےافراداورکمپنیز کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے،جن کے پانی کے معیار اور لائسنس کو چیک کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سال میں 4بار چیکنگ کرتی ہیں۔
شہر کے 204 فلٹریشن پلانٹس کے نمونہ جات پی ایف اے ٹیمیں ایک ہفتے میں اکٹھا کریں گی،نمونہ جات کو پنجاب فوڈ اتھارٹی لیب میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔
فیل شدہ سیمپل پر فلٹریشن پلانٹس اصلاح تک بندکر دیئے جائیں گے، مہم کے دوران بغیر لائسنس چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔