"قصوروار لوگوں کیخلاف کارروائی کی گئی"

23 Jan, 2019 | 12:34 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(قذافی بٹ) صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کاکہنا ہے کہ پہلی بار ہوا کہ کسی حکومت نے 72 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کی ہیں، جو لوگ قصور وار ہیں ،ان کے خلاف کارروائی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کاکہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر میڈیا کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے، ہم چاہتے ہیں اس مقدمہ کا چالان جلد از جلد مکمل کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروا دیں۔

  راجہ بشارت کاکہناتھاکہ جو آپریشن ہوا وہ ایک انفارمیشن کی بنیاد پر کیا گیا اس میں جس شخص سے متعلق تحقیقات کیلئے وقت مانگا ہے وہ دیا جائے،  انہوں نے کہا کہ میں اس بیان پر قائم ہوں کہ آپریشن معلومات کی بنیاد پر کیا گیا, چند دن انتظار کریں سارے معاملات سب کے سامنے آجائیں گے۔

مزیدخبریں