(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کے ساتھ پرائیویٹ سکولوں کو بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا پابند کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیوٹ سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سکول سربراہان 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے لازمی پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو تفصیلی ہدایات بھی جاری کردیں۔