(سعود بٹ) محکمہ سوشل ویلفیئر کا معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ، تشہیری مہم میں چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تیار کردہ مسودہ کے مطابق چار نکاتی ایجنڈے پر تشہیری مہم چلائی جائے گی۔ نکات میں معذور افراد کی رجسٹریشن اور معذوری کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کیلئے تمام ضلعی ہسپتالوں میں بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ پرائیویٹ اداروں میں تین فیصد کوٹہ کے تحت ملازمتوں کی فراہمی کیلئے ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیوں کا قیام، صوبہ بھر میں معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا.
معذور افراد کو 3 فیصد کوٹہ کے تحت پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کیلئے ضلعی دفاتر میں سہولیات مرکز قائم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر نے تشہیری مہم کیلئے ڈی جی پی آر سے رابطہ کرلیا ہے۔