محفوظ بسنت لاہوریوں کا حق ہے: ڈپٹی میئرراؤشہاب الدین

23 Jan, 2018 | 11:33 PM

Read more!

وقارگھمن: ڈپٹی میئرراؤشہاب الدین کہتے ہیں کہ محفوظ بسنت لاہوریوں کا حق ہے۔ وہ خود بسنت کے شیدائی ہیں۔ روایتی تہوار منانے کے لیے شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

راوشہاب الدین کا کہنا تھا کہ جب بسنت ہوا کرتی تھی۔ تو انکے گھر مہمانوں کی آمد کی خوشی میں طرح طرح کے پکوان بنتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک روایتی تہوار منانے کے لیے شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دھاتی ڈور کا استعمال اور ہوائی فائرنگ نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی اجازت کے لیے وہ اپنی قیادت سے درخواست بھی کریں گے۔

مزیدخبریں