پنجاب یونیورسٹی میں حالات پھر کشیدہ،پولیس کی جانب سےآنسو گیس کی شیلنگ

23 Jan, 2018 | 11:15 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان خان: پنجاب یونیورسٹی آج پھر میدان جنگ بن گئی، دونوں تنظیموں کے طلباء نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کیا، پولیس کی بھاری نفری نے آنسو گیس شیلنگ کے ذریعے طلباء کو منتشر کیا۔

یہ مناظر کسی بالی وڈ فلم کے نہیں، بلکہ اس وقت کے ہیں جب اسلامی جمعیت کے طلباء نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک پردھاوا بولا۔

اسلامی جمعیت کے دھاوے کے بعد دونوں گروپس میں تصادم شروع ہوگیا، حالات کشیدہ ہوتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی منتظر مہدی، ایس پی اقبال ٹائون رانا عمر فارق، ایس پی اینٹی رائیڈ فورس ندیم کھوکھر بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ آنسو گیس کی شیلنگ کرکے طلباء کو منتشر کیا گیا جبکہ متعدد طلباء کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشن ڈاکڑ حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ منگل کی رات رات یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کرکے نامزد ملزمان کو گرفتار کریں گے۔

مزیدخبریں