حج درخواستوں کی وصولی، پاسپورٹ آفس کے اوقات میں 3 گھنٹے توسیع

23 Jan, 2018 | 10:55 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شاہد ندیم سپرا:حج درخواستوں کی وصولی کی کل آخری تاریخ ہو گی۔ پاسپورٹ انتظامیہ نے دفتری اوقات میں تین گھنٹے توسیع کر کے شام پانچ بجے تک پاسپورٹ ڈلیوری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رواں سال حج آپریشن کے دوران درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ چودہ جنوری کو شروع ہوا تھا جو چوبیس جنوری تک جاری رہے گا۔ شہر کے ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کو کل شام پانچ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ انتظامیہ کے مطابق حج سیزن کی وجہ سے صرف پاسپورٹس کی ڈلیوری کے لیے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج پاسپورٹ وصول کر کے درخواستیں جمرع کا سکیں۔

مزیدخبریں