لیسکو کے113ایس ڈی اوزکو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسزجاری

23 Jan, 2018 | 10:54 PM

شاہد ندیم: لیسکو کے113ایس ڈی اوزکو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسزجاری، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد اووربلنگ نہ ہونے پر کمپنی کےلائن لاسز میں اضافہ ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکو کے113سے زائد ایس ڈی اوز کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دو ماہ قبل لائن لاسزمیں اضافہ کرنے والے ایس ڈی اوز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایس ڈی اوز نے اووربلنگ کرنے سے انکار کیا تھا۔

ترمیم کے تحت اووربلنگ کے مرتکب افسران کو3سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جس کی وجہ سے درست بلنگ کی گئی اور لائن لاسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اووربلنگ میں بیشتر حاضر سروس اور بعض ریٹائر افسران بھی شامل ہیں۔ جن میں گریڈ بیس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران ماضی میں اووربلنگ کرتے رہے۔ ان افسران نے بطور ایکسیئن اور ایس ڈی او تعیناتی کے دوران اووربلنگ کی گئی۔

 علاوہ ازیں 2010کے بعد لیسکو میں اووربلنگ شروع کی گئی تھی۔ سات سال کے دوران اووربلنگ کرنے والے متعدد افسران ریٹائر ہو گئے ہیں، لیکن کارروائی اب موجودہ ایس ڈی اوز کیخلاف کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں