دل چاہتا ہے مجرم کو چوراہے پرلٹکا کر پھانسی دوں: وزیر اعلیٰ

23 Jan, 2018 | 10:27 PM

عطاءسبحانی
Read more!

مظہر عباس:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو میں اس سفاک درندے کو چوراہے میں پھانسی دوں، مجرم اس زمین پربوجھ تھا، مجرم کے منطقی انجام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مذہبی اور سیاسی اکابرین ایسے واقعات پر فساد نہ پھیلائیں۔
ماڈل ٹاؤن سکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب کے اہل خانہ سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے عمران ارشد نامی شخص کو زینب کا قاتل ہونے کا اعلان کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ڈی این اے کی پروفائلنگ ہوئی، ڈی این اے پروفائلنگ میچ ہونے پر مجرم سامنے آیا، مجرم کا پولی گراف ٹیسٹ ڈی این اے میچ ہونے پر کیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا ہر طرح سے اعتراف کیا۔
وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکا دل چاہتا ہے مجرم کو چوراہے پرلٹکا کر پھانسی دوں۔
بعد ازاں معصوم زینب کے والد حاجی امین انصاری نے ملزم عمران کی پہچان کرتے ہوئے کہا کہ قریبی عزیز سہیل نے ملزم کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلےدن ہی سے ہمیں عمران پر شک تھا۔ 14 جنوری کو تصاویر بھی پولیس کو دی تھیں اور آج صبح آر پی او کو بھی اس حوالے سے مطلع کیا۔

مزیدخبریں