محکمہ لٹریسی میں بے ضابطگیاں، منظور نظراساتذہ پر پراجیکٹ الاؤنس کی بارشیں

23 Jan, 2018 | 08:28 PM

رانا جبران

عثمان علیم: محکمہ لٹریسی میں بے ضابطگیاں، منظور نظراساتذہ 60 ہزار سے زائد پراجیکٹ الائونس سمیت دیگر مراعات کے مزے لینے لگے۔ محکمے میں گریڈ 18 کا ہیڈ ٹیچرایاز گورائیہ گریڈ 19 پر بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے محکمہ لٹریسی میں من پسنداساتذہ کی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ڈیپوٹیشن رولز کے خلاف منظور نظر اساتذہ پراجیکٹ مینجر قیصررشید، پراجیکٹ ڈائریکٹراکرم جان گزشتہ10 سال سے محکمے میں تعینات ہیں، جبکہ محکمے میں گریڈ 18 کا ہیڈ ٹیچرایاز گورائیہ گریڈ 19 پر بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہے۔

 تینوں افسران ماہانہ 60 ہزار پراجیکٹ الائونس سمیت دیگر مراعات کے مزے لے رہے ہیں، دوسری جانب گریڈ 19 کے ڈائریکٹرز موٹر سائیکل جبکہ گریڈ 14 کا منظور نظر کلرک و پراجیکٹ کیئر ٹیکر حنان افسران سے اچھے مراسم ہونے پر سرکاری ڈبل کیبن گاڑی استعمال کر رہا ہے۔

مزیدخبریں