محکمہ آبپاشی اور روڈ سیکٹر کی سکیموں کیلئے 1 ارب 88 کروڑ مختص

23 Jan, 2018 | 08:00 PM

رانا جبران
Read more!

عثمان علیم: محکمہ پلاننگ ایند ڈیویلپمنٹ میں چیئرمین جہانزیب خان کی زیر صدارت ترقیاتی بورڈ کا اجلاس، دو ترقیاتی سکیموں کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 88 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق : محکمہ پلاننگ ایند ڈیویلپمنٹ میں چیئرمین جہانزیب خان کی زیر صدارت ترقیاتی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی اور روڈ سیکٹر کی دو ترقیاتی سکیموں کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 88 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں منظور ہونے والی ترقیاتی سکیموں میں فیصل آباد آر بی کینال نویلٹی چوک کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 65 کروڑ 87 لاکھ کے فنڈز جبکہ پنجاب انٹیگریٹڈ ایگریکلچر انوسٹمنٹ پروگرام کی تیاری میں3ماہ توسیع کے لیے ایک ارب 22 کروڑ 10 لاکھ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت بورڈ کے دیگر ممبران ، سینئر چیف اور چیف سمیت دیگر نے شرکت کی

مزیدخبریں