وقارگمان: اسلامی جمعیت طلباگورنمنٹ کالج گلبرگ کے طلباء کا پنجاب یونیورسٹی واقعہ کے خلاف کلمہ چوک پر احتجاج، شرپسندوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلباگورنمنٹ کالج گلبرگ کے طلباء کا پنجاب یونیورسٹی واقعہ کے خلاف کلمہ چوک پر احتجاج کیا۔ کلمہ چوک میں مظاہرے کے دوران طلباء نے شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک بلاک کردی۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں شرپسندی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔