باغ بانپورہ مین بازار میں سٹیشنری کی دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

23 Jan, 2018 | 03:09 PM

Read more!

(شاہ رخ ندیم)باغ بانپورہ مین بازار میں سٹیشنری کی دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، ریسکیو ٹیمیوں نے فوری کاروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔

ذرائع کے مطابق  باغبانپورہ میں بازار میں سٹیشنری کی دکان میں آگ صبح 6:30 کے قیب لگی ، آگ دکان کے اپر والے حصہ میں لگی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دکاندار کے مطابق آگ سے دوکان کے اپر کے حصہ پڑا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، بازار میں موجود دکانداروں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فائر برگیڈ نے فوری آکر قابو پا لیا۔

مزیدخبریں