کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ملتان روڈ پر بڑی کارروائی

23 Jan, 2018 | 11:42 AM

Read more!

(رضوان نقوی) کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ملتان روڈ پر کارروائی کرتےہوئے کوئٹہ سے سمگل شدہ ٹائروں اور کپڑے کی بھاری کھیپ لے کر لاہور آنے والا ٹرک پکڑ لیا، کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے پچھتہر لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کرکے ٹرک میں سوار دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے کلکٹر فیض احمد کی خفیہ اطلاع پر ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کارروائی کرتےہوئے ٹی کے ایچ ٹوزیروسیون نمبر ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔کوئٹہ سے آنے والے ٹرک میں گاڑیوں کےایک ہزار چار سو چارسمگل شدہ ٹائر لاہور منتقل کئے جارہے تھے۔ ٹرک سے ایک ہزار 7 سو کلوگرام سمگل شدہ پیرا شوٹ کلاتھ بھی برآمد ہوا ہے۔

کسٹمزاینٹی سمگلنگ نےٹرک میں سوار 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، کسٹمز حکام کے مطابق ٹرک سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مزیدخبریں