ہلکی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظٓام درہم برہم ہوگیا

23 Jan, 2018 | 10:54 AM

Read more!

(شاہد ندیم) شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، کمپنی کے پچاس سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ناردرن سرکل میں پچیس فیڈر ٹرپ ہوئے جس کی وجہ سے بادامی باغ، گلشن راوی، ساندہ، بند روڈ، شاہدرہ، بیگم کوٹ اور اندرون لاہور میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، بجلی بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

دوسری جانب سینٹرل سرکل میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے ملتان روڈ، سمن آباد، ٹاون شپ، جوہر ٹاون، رائیونڈ، علی رضا آباد اور علامہ اقبال ٹاون کے مختلف علاقے بجلی سے محروم رہے، ایسٹرن سرکل میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے شمالی لاہور، باٹا پور، سلامت پورہ اور داروغہ والا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند رہی، ساوتھ سرکل میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے کینٹ، ڈیفنس، کاہنہ اور کوٹ لکھپت سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔

مزیدخبریں