رانا آزر: شیرپاکستان دنگل ،جانی پہلوان نےشیر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کےزیراہتمام چائنہ سکیم میں شیرپاکستان دنگل کاانعقاد ہوا۔مجموعی طور پر 18 کشتیاں ہوئیں۔صدر لاہور ریسلنگ مہر اکرم نے فاتح پہلوانوں کو نقد انعام سےنواز ا۔
جانی پہلوان نے اویس ٹائراں والا کو چت کر کے دوسری بار شیر پاکستان کا ٹائٹل جیتا ۔صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان کی میزبانی میں دنگل دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعدادشریک ہوئی۔سینئر نائب صدر پاکستان ریسلنگ ارشد، بشیر بھولا،ریسلر انعام پہلوان شریک ہوئے۔کوچ پاکستان ریسلنگ ٹیم فرید پہلوان،لالہ شاہد،شاہد پہلوان کھوئے والا،طاہر پہلوان، شہباز بٹ،مالو خان او دیگر موجود تھے۔ جانی پہلوان نےکہا پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے شاندار دنگل کا انعقاد کروایا۔
مہر اکرم اور فرید پہلوان کاکہناتھا سب ملکر اسی طرح کام کرتے رہے تو فن پہلوانی کو مزید عروج ملے گا۔شیر پاکستان دنگل میں مجموعی طور پر 18 کشتی مقابلے ہوئے۔
جانی پہلوان کو نقد انعام اور گرز سے نوازا گیا۔ مہر اکرم نے دیگرفاتح پہلوانوں میں بھی نقد انعامات تقسیم کیے۔