ویب ڈیسک: لاہور کے میچ میں غلط ترانہ (بھارتی ترانہ) چلنے سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ اس معاملے کی آئی سی سی تحقیقات کر رہی ہے، آئی سی سی اس ٹورنامنٹ کا آرگنائزر ہے، پاکستان نے تو خیر سگالی کے طور پر 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وضاحت طلب کرلی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟
ذرائع نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی تھی، بھارت کے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود بھی آئی سی سی نے پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ رکھا، میچ میں ترانہ چلانا آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔