فاران یا مین :سبزہ زار میں 2بچوں کی ماں کے مبینہ تشدد سےقتل کا معاملہ، بچوں کی ماں کو کیسے ظلم کر کے مارا گیا فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سسکتا ہے کہ سسرال والے لواحقین کے سامنے بھی رمشا کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ رمشاء پر سسرالیوں کے تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، رمشاء کے قتل کی ایف آئی آر چچا شکیل کی مدعیت میں درج کی گئی،مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں مقتولہ کے شوہر، دیور،سسر اور نند کو نامزد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ رمشاء کا جیٹھ بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا،مقتولہ رمشاء کے شوہر اور جیٹھ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔