ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ؛ حماس نے دو یرغمالیوں کی جھلک دکھا دی

City42, Hamas hostages, City42, Israel Hamas conflict,
کیپشن: یرغمال ایویٹر ڈیوڈ اور گائے گلبوا دلال 22 فروری 2025 کو غزہ میں تین دیگر اسیروں کی رہائی کی تقریب کے مقام اور وقت پر فلمائی گئی حماس کی پروپیگنڈہ ویڈیو میں اسرائیل کی ھکومت سے اپنی رہائی یقینی بنانے کے لئے اپیل کر رہے ہیں۔ (سکرین شاٹ: ٹیلی گرام)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حماس نے ہفتہ کے روز  پانچ یرغمالیوں کو رہا کر کے ریڈ کراس کے حوالے کرنے سے پہلے غزہ میں دو جگہ پر نمائشیں لگائیں تو ایک نمائش میں ان دو یرغمالیوں کو بھی لائے جن کو رہا نہیں کیا جانا بلکہ یہ ان 64 میں شامل ہیں جن کی ہرائی کے لئے حماس اور اسرائیل دوبارہ دوحہ میں اور مصر میں ثالثوں کے ذریعہ مذاکرات کریں گے۔

  ان دو یرغمالیوں کو سامنے لانے کا مقصد اسرائیل میں ان کے گھر والوں کو انگیخت کرنا اور غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلہ کے مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالنا تھا۔

حماس آج کی رہائی کی نمائش کے موقع پر   2 یرغمالیوں ایوی اتار ڈیوڈ اور گائے گلبووا دالال کو  بھی (نمائش کرنے کے لئے لائی) لائی جو قید میں ہیں۔ غزہ میں کی گئی اس نمائش میں دراصل  عمر شیم توف، ایلیا کوہن اور عمر وینکرٹ کو رہا کیا گیا تھا۔  ان تینوں کی سٹیج پر چڑھا کر نمائش کی گئی جبکہ دو یرغمالیوں کو ایک گاڑی میں بٹھا کر ایسے رکھا گیا کہ  میدیا کے لوگ ان کو دیکھ سکیں۔ 
حماس کی طرف سے شائع کردہ ایک ویڈیو میں، ایویٹر ڈیوڈ اور گائے گلبوا دلال کو ایک گاڑی کے اندر دیکھا جا رہا ہے جو کہ دہشت گرد گروپ کی طرف سے غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں تین اسیروں کی رہائی کے لیے بنائے گئے اسٹیج کے علاقے میں ہے۔

یہ ڈیوڈ کی زندگی کی پہلی نشانی ہے جو کہ اسے 7 اکتوبر 2023 کو اغوا کیے جانے کے بعد سے عام کیا گیا ہے، اور گلبوا دالال سے زندگی کی بھی پہلی نشانی جو کہ جون 2024 کے بعد  سامنے آئی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس ویڈیو میں ان دونوں کو اسرائیل سے ان کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، ان ریمارکس میں جو تقریباً یقینی طور پر دہشت گرد اغوا کاروں کے حکم کے مطابق ہیں۔

ان کے اہل خانہ نے ہسوشل میڈیا پر  ویڈیو سامنے آنے کے بعد  اسرائیل کے  میڈیا آؤٹ لیٹس سے درخواست  کہ میڈیا آؤٹ لیٹس اس ویڈیو یا  سٹلز کو شائع نہ کریں۔ بعد میں دونوں یرغمالیوں کی فیملیز نے اس مواد کو شائع کرنے کی اجازت دے دی۔

یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل کے عوض غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلہ میں جتنے یرغمالی رہا ہونا تھے وہ ہو چکے ہیں۔ اب حماس 27 فروری کو 4 میتیں بھیجے گی۔ اس کے بعد اسرائیل سے اغوا ہوئے 63 یرغمالی حماس کی قید میں باقی ہیں، ان میں سے بیشتر مر چکے ہیں، ان کی لاشوں اور زندہ یرغمالیوں ک یواپسی کے لئے حماس کے ساتھ اسرائیل کے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات کے نتیجہ پر غزہ جنگ بندی کا انحصار ہے اور اسرائیل کے ندر یرغمالیوں کے لواحقین حکومت سے بہرصورت مذاکرات کے ذریعہ یرغمالی واپس لانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔