ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کا نیا گلورئیس ریکارڈ بن گیا

Qazafi Stadium, City42, Champions Trophy2025, city42
کیپشن: آج آسٹریلیا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا دوسرا بڑا ٹارگٹ چیز کیا۔  پاکستان کی میزبانی مین ہونے والی چیمپئینز ٹرافی مین چوتھے میچ میں ایک گلورئیس ریکارڈ بنا ہے۔ یہ ریکارڈ ٹارگٹ چیز کرنے کا ہے جو آئی سی سی ایونٹس میں اب تک سب سے بڑے ٹارگٹ  کو کامیابی سے چیز کر کے آسٹریلیا نے بنایا۔

   سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی  کے چوتھے میچ مین نئے قذافی سٹیڈیم میں آئی سی سی کے ایونٹس (ون ڈے ورلڈ کپ اور چیمپئینز ٹرافی) کا نیا گلورئیس ریکارڈ بن گیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئینز ٹرافی2025 کے چوتھے میچ میں  آسٹریلیا نے352 رنز بنا کر آئی سی سی ایونٹس میں ٹارگٹ کامیابی سے چیز کرنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ 

 انگلینڈ  نے پہلے کھیل کر 351 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کے کیپٹن سمتھ نے آج ٹاس جیتا تھا اور خود ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن لی تھی۔ لیکن اس وقت یقیناً انہیں معلوم نہیں ہو گا کہ آج  آئی سی سی کی ہسٹری کا سب سے بڑا ٹارگٹ کامیابی سے چیز کرنے  منفرد ریکارڈ ان کا انتظار کر رہا ہے۔ آسٹریلیا کے بیٹرز نے مل کر   352 رنز  48 ویں اوور میں ہی بنا لئے اور ون ڈے کرکٹ کے آئی سی سی ایونٹس کی نئی تاریخ رقم کردی۔

انگلینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے، آسٹریلیا نے  47.3 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنا ڈالے۔ وننگ سٹروک ایک چھکا تھا جو جوش انگلیس نے لگایا۔

 اس سے پہلے آئی سی سی کے کسی ون ڈے ٹورنامنٹ میں اتنا بڑا ہدف عبور نہیں کیا جاسکا۔

 چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ کی دو اننگز میں دو شاندار سینچریاں بھی بنیں۔ چار میچوں مییں سے تین میں دو دو سینچریاں بنیں اور ایک میچ میں ایک سینچری بنی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کی ہسٹری کا  سب سے بڑا مجموعہ  بھی بنا دیا۔

قذافی سٹیڈیم کی نئی مبارک وکٹ پر ہوئے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے 707 رنز اسکور کیے۔

 2017 میں بھارت اور سری لنکا کے میچ میں مجموعی طور پر 643 رنز بنے تھے جو اب تک چیمپئینز ٹرافی کا ایک میچ کا سب سے بڑا مجموعی سکور تھا۔

آج کے میچ میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں انگلینڈ 350 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بنی جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کی ہسٹری میں356 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ یہ عظیم مجموعی ٹارگٹ چیز کرتے ہوئے بنا جس کے سبب اس کی اہمیت کچھ زیادہ ہے اور اس ریکارڈ کا ٹوٹنا آسان نہین ہو گا۔

 آسٹریلیا نے 2019 میں بھارت کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 359 رنز کا ٹارگٹ کامیابی سے چیز  کیا تھا۔