شہباز شریف این اے 123 سے حلف لے کر وزیر اعظم بنیں گے، تین نشستوں سے مستعفی

23 Feb, 2024 | 11:54 PM

سٹی42: مسلم لیگ ن کے صدر، سابق  اور متوقع وزیر اعظم شہباز شریف  قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی دو نشستوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
 مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف نے  این اے 132 قصور سے استعفیٰ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے حلقہ پی پی 158 اور 164 کی نشستوں سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔
 سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے قومی حلقہ این اے 123 کی نشست برقرار رکھی ہے۔

مزیدخبریں