ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہفتہ کو ہو گا، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے ارکان نہیں آئیں گے

Sindh Assembly first session, Sindh Assembly, City42, Pakistan Peoples Party, MQM, GDA, Jamat e Islami
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا ۔ 168 ممبران پر مشتمل ایوان میں 151 نو منتخب ارکان کو رکنیت کا حلف اٹھانا ہے تاہم  پیپلز پارٹی کے دو سینیٹروں کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشستیں پارٹی فیصلہ کے مطابق چھوڑ دیئے جانے کا امکان ہے جس کے سبب آج حلف لینے والوں کی تعداد 149 یا اس سے بھی کم ہو سکتی ہے۔
سندھ اسمبلی کےسپیکر  سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نومنتخب  ارکان سے حلف لیں گے ۔ سندھ اسمبلی کی روایت کے مطابق حلف تین زبانوں سندھی اردو انگریزی میں  لیا جا سکے گا۔ 
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان حلف لیں گے ۔جی ڈی اے کے تین ارکان اور جماعت اسلامی کے دو ارکان حلف نہیں لیں گے۔
خواتین اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اب تک الیکشن کمیشن کی جانب ےؤسے نوٹیفائی نہیں کئے گئے۔ نومنتخب رکن عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کے باعث کے این شاھ دادو کی نشست خالی ہے۔