پی ٹی آئی کے متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشن میں اکبر ایس بابر کے حصہ لینے کی افواہ فیک نیوز  نکلی

23 Feb, 2024 | 09:35 PM

اویس کیانی: پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ک میں پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کی شرکت کی افواہ غلط ثابت ہوئی۔ اکبر ایس بابر بدستور مجوزہ انٹرا پارٹی الیکشن کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

جمعہ کے روز اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب یہ افواہ پھیل گئی کہ اکبر ایس بابر انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے فارم حاصل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے سنٹرل سیکریٹریٹ آئے ہیں۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے کالعدم رہنماؤں کی شدید خواہش کہ اکبر ایس بابر انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں جو فیک نیوز ثابت ہوئی۔

جمعہ کو پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے ساتھ تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی سینٹرل سیکرٹیریٹ آمد پر تھر تھلی مچ گئی

ان کی آمد  سے پی ٹی آئی  کے کالعدم رہنماؤں نے یہ نتیجہ نکالا کہ اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کے فارم حاصل کر لئے ہیں

بعد ازاں معلوم ہوا کہ اکبر بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے فارم حاصل نہیں کئے۔ 

اکبر ایس بابر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حالیہ معاملے کو دوبارہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔

امکان ہے کہ وہ جلد ہی الیکشن کمیشن میں کیس دائر کریں گے۔

مزیدخبریں