شہباز شریف سے مسلم لیگ نون کے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی

23 Feb, 2024 | 09:27 PM

سٹی42 : مسلم لیگ نون کے نومنتخب ارکان  بلوچستان اسمبلی کی نامزد وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات ختم ہو گئی۔

نومنتخب ارکان اسمبلی نے  صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی ک اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام کے مرکزی قیادت کے فیصلے پر اتفاق ظاہر کیا۔

اجلاس میں نومنتخب ارکان کی جانب سے گورنر ک کے عہدہ کے لئے شیخ جعفر مندوخیل کا نام پیش کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کےسپیکر اور کابینہ میں وزراء کے ناموں کے لئے باہمی مشاورت  کی گئی۔ نون لیگی ارکان کی جانب سے صوبے میں ڈھائی ڈھائی سالہ وزارت اعلی کے فارمولہ پیش کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو بھی اس فارمولے پر اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔

لیگی قیادت کی جانب سے سابق وزیر جام کمال کو صوبے کی بجائے مرکزی حکومت جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جام کمال کو مرکز میں اہم ذمہ داری سونپنے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں