کوئٹہ گلیڈئیٹرز ملتان روانہ ہو گئے

23 Feb, 2024 | 09:18 PM

سٹی42: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لئے ملتان روانہ ہو گئی.
پی ایس ایل نائن میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ ملتان سلطانز کے بھی تین میچ کھیل کر 6  پوائنٹس ہیں لیکن وہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ٹاپ پر ہے۔

ملتان سلطانز آج اپنا چوتھا میچ پشاور زلمی کے ساتھ کھیل رہی ہے جس  کا نتیجہ نکلنا باقی ہے۔

مزیدخبریں