پی ایس ایل 9; ملتان سلطانز کی پہلی شکست، پوائنٹس ٹیبل پر زلمی اپ، قلندرز ڈاؤن

23 Feb, 2024 | 06:47 PM

سٹی42: ملتان سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 9  ویں میچ میں ملتان سلطانز کو  پشاور زلمی پر فتح کے لئے آخری گیند پر6رنز درکار تھے جو نہیں بن سکے۔ پشاور زلمی کو آج ملتان سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ نائن میں اپنے تیسرے میچ میں پہلی فتح مل گئی۔

آج جمعہ کی شب ملتان سٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کے نویں سنسنی خیز  میچ  میں ملتان سلطانز کے  عباس آفریدی 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد افتخار احمد کا ساتھ دینے کے لئے  محمد علی وکٹ پر آئے تھے۔

عارف یعقوب کا گیم چینجر اوور

ملتان سلطانز کی اننگز کو مشکلات سے دوچار کرنے والا خطرناک اوور عارف یعقوب نے کیا۔  عارف یعقوب  17 واں اوور کرنے کے لئے آئے تو  انہوں نے سلطانز کے تین بیٹرز  اسامہ میر، خوشدل شاہ اور ڈیوڈ ولی کو شکار کیا۔اسامہ میر نے دو گیندوں پر دو چھکے لگائے لیکن وہ بھی عارف یعقوب کی گیند پر والٹر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔  

اس سے پہلے  ریزا ہینڈرکس  کے 16 وین اوور کی 5 ویں گیند پر  سلمان ارشد کی گیند پر بولڈ ہو جانے سے ملتان سلطانز کی کشتی گہرے بھنور میں پھنس گئی تھی۔  

ڈیوڈ میلان 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر  کیچ آؤٹ ہونے سے ملتان سلطانز کی مشکل دو چند ہو گئی تھی۔ پندرہ اووروں کے اختتام پر سلطانز کو درکار رن ریٹ بڑھ کر 11 سے زیادہ ہو گیا تھا۔

ڈیوڈ میلان نے 22  گیندوں سے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ففٹی بنا کر ملتان سلطانز کی میچ میں پوزیشن بہتر بنا دی تھی۔ 14 اووروں کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموعہ 119 رنز ہو گیا اور درکار رن ریٹ کم ہو کر  10.1  رہ گیا تھا۔ اس وقت میلان 52 اور ہینڈرکس 25 رنز پر کھل رہے تھے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم  پشاور زلمی کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 11 اووروں میں 75 رن بنا پائی تھی اور اس کو درکار رن ریٹ بڑھ کر 11.7 سے اوپر چلا گیا تھا۔ 

ملتان سلطانز آٹھویں اوور کی دوسری گیند پر یاسر خان کی وکٹ سے محروم ہو گئی تھی۔ یاسر خان 37  گیندوں سے  43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  اس کے بعد تین اووروں میں وکٹ تو نہیں گری لیکن رن ریٹ مزید کم ہو گیا تھا۔

ملتان سلطانز پہلے چھ اووروں میں36  رنز بنا پائی  تھی تاہم 7 ویں اوور میں رنز کی رفتار بہتر ہو گئی تھی ۔ سات اووروز کے بعد ملتان سلطانز کا مجموعہ 47 رنز ہو گیا  تھااور 8 اووروں میں یہ مجموعہ 52  ہو گیا۔ ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ تیسرے  اوور میں گر گئی تھی جب محمد رضوان 7 رنز کے سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ ملتان سلطانز کا رن ریٹ 7 اووروں کے اختتام پر   6.71 تھااور اسے میچ جیتنے کے لئے 10.7 کا رن ریٹ درکار تھا۔ اب یہ درکار رن ریٹ 11.7 ہو چکا ہے۔ 

پشاور زلمی کی باؤلنگ

پشاور زلمی کی جانب سے سب سے  باکفایت باؤلنگ  لوک ووڈ نے کی جنہوں نے 4 اووروں میں 13 رنز دے کر  2  وکٹیں لیں۔ تاہم سب سے زیاد ہوکٹیں عارف یعقوب کو ملیں۔ انہوں نے  4  اووروں میں 43  رنز کھا کر  3  وکٹیں لیں۔ انہیں یہ تینوں وکٹیں 17 ویں اوور میں ملیں اور دو چھکے بھی اسی اوور میں پڑے۔  نوین الحق نے 4 اووروں میں 44 اور سلمان ارشاد نے  4 اووروں میں 39 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاول والٹر کو 4  اووروں میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ ملی۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اووروں میں 179 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو  جیت کے لئے 180رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ پشاور زلمی نے میچ میں 20 چوکے اور 5 چھکے لگاۓ تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ رنز  حسیب اللہ خان نے بنائے۔ انہوں نے 18 گیندوں سے  37  رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم  26  گیندوں سے  31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کےنوین الحق آخری اوور کی دوسری گیند پر 6  رنز کے انفرادی سکور پر  کیچ آؤٹ ہوئے۔  آصف علی18 ویں اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس سے قبل روومین پاول 16  ویں اوور  کی چوتھی گیند پر چوتھی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

اس سے پہلے 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر  حسیب اللہ خان بھی لیگ سپنر اسامہ میر کی بال پر بولڈ ہو گئے تھے۔ حسین اللہ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں سے 37 رنز بنائے۔ حسیب اللہ کی جگہ پاول والٹر کھیلنے کے لئے آئےانہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکی مدد سے 12 اووروں کے اختتام پر زلمی کا مجموعہ  110 رنز تک پہنچا دیا۔ تیرھویں اوور میں والٹرز اور چودھویں اوور میں حارث کی وکٹیں گرنے سے  پشاور زلمی کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہو گئی۔ تب روومین پاول اور آصف علی ٹیم کا مجموعہ بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ 16 اووروں کے اختتام پر پشاور زلمی نے139 رنز بنائے تھے۔ 

زلمی کی دوسری وکٹ کا نقصان

نویں اوور کی دوسری گیند پر کپتان بابر اعظم لیگ سپنر  اسامہ میر  کی ڈیلیوری پر کلین بولڈ ہو گئے تھے۔ بابر اعظم کی جگہ محمد حارث  بیٹنگ کے لئے آئے اور زلمی کی رنز بنانے کی رفتار برقرار رہی۔  دو وکٹوں کے نقصان پر زلمی کے 83 رنز بن چکے تھے۔ حبابر اعظم نے 26 گیندوں سے 31 رنز بنائے۔ انہوں نے پانچ چوکے مارے۔

پشاور زلمی کے حسیب اللہ حان نے آٹھویں اوور کی دوسری گیند پر میچ کا پہلا چھکا مارا تھا۔ اس اوور میں افتخار احمد کو حسیب اللہ کے ہاتھوں دو چھکے کھانا پڑے۔ آٹھ اووروں کے اختتام پر پشاور زلمی کا مجموعہ 70 رنز ہو چکا  تھا جن میں سے 31  اور  31 حسیب اللہ خان کے تھے۔

زلمی کی پہلی وکٹ کا نقصان

پشاور زلمی کے  اوپنر صائم ایوب چوتھے اوور کی آخری گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ تاہم کپتان بابر اعظم نے پانچویں اوور میں دو چوکے  مار کر ٹیم کو ڈپریشن سے بچا لیا ۔ پاور پلے کے 5 اووروز کے اختتام پر زلمی کا مجموعہ 38  رنز ہو گیا جبکہ  بابار اعظم 24 رن پر کھیل رہے تھے جن میں  5 چوکے شامل تھے۔  چھٹے اوور میں  حسیب اللہ نے بھی دو چوکے مار دیئے اور زلمی کا مجموعہ 46  رنز تک پہنچا دیا۔ 

کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو  بابر اعظم نے3  چوکوں کی مدد سے  4  اووروں کے اختتام پر16 رنز  بنا لئے۔ شاہنوا دھانی کے اوور کی آخری گیند پر  صائم ایوب نے  شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہینڈرکس کو کیچ پکڑا دیا۔  

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ملتان سلطانز کے اسامہ میر، ڈیوڈ ولی اور محمد علی نے دو دو وکٹیں لیں۔  عباس آفریدی اور شاہنواز دھانی کو ایک ایک وکٹ ملی۔ سب سے زیاد ہ رنز  افتخار احمد کو پرے، انہوں نے ایک اوور مین 17 رنز دیئے، عباس آفریدی کو 4 اووروں میں 48  رنز پڑے۔ اسامہ میر کو 4 اووروں میں 36  رنز پڑے جبکہ ڈیوڈ ولی کو  4  اووروں میں 28  رنز پڑے۔

 ٹاس ہو گیا

آج شام ملتان سٹیڈیم میں ملتان سلطانز  اور پشاور زلمی کے میچ میں شام ساڑھے چھ بجے مقررہ وقت پر ٹاس ہوا اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا۔

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن

آج ملتان سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے ساتھ میچ میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ  صائم ایوب اوپننگ کریں گے، ان کے بعد محمد ثارث، حسیب اللہ خان،  روو مین پاویل، آصف علی، پاول والٹر، لوک ووڈ، عارف یعقوب، نوین الحق اور سلمان ارشد شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی سائیڈ

آج پشاور زلمی کا سامنا کرنے  والی ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان  محمد رضوان کے ساتھ ڈیوڈ میلان، ریزا ہینڈرِکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی پوزیشن

آج شام ملتان سٹیڈیم میں پی ایس ایل نائن کے 9 ویں میچ مین آمنے سامنے ٹیموں میں سے ایک پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر  اور دوسری پوائٹنس ٹیبل پر سب سے نیچے تھی۔

ملتان سلطانز تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 1.165 نیٹ رن ریٹ ک اور  6 پوائنٹس کے ساتھ  سب سے اوپر تھی۔ اس کے برعکس پشاور زلمی پہلے دو میچ ہار کر  زیرو پوائنٹس اور مائنس 1.255 نیٹ رن ریٹ کے اتھ سب سے نیچے ہےتھی۔

زلمی میچ جیتنے کے بعد

پشاور زلمی کو آج  میچ کا ٹاس جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کا وائٹل چانس ملا  جس سے اس نے بھرپور محنت کر کے فائدہ اٹھایا۔ 

میچ کے اختتام پر پوئنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی مالک ٹیم ملتان سلطانز  چار میچ کھیل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود تو ہے لیکن وہ  تین میچ کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ   کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے مقابلہ میں عملاً نیچے آ چکی ہے۔ گلیڈئیٹرز کا چوتھا میچ آج ملتان میں ملتان سلطانز کے ساتھ ہی ہو گا جو سلطانز کا پانچوں میچ ہو گا۔

آج میچ جیتنے کے بعد پشاور زلمی کی پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن بدل کر پانچویں ہو گئی ہے اور آخری پوزیشن پر لاہور قلندر چلی گئی ہے جو گزشتہ پی ایس ایل کی چیمپئین تھی۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے بھی دو دو پوائنٹس ہیں لیکن ان کا نیٹ رن ریٹ زلمی سے بہتر ہے۔

مزیدخبریں