انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

23 Feb, 2024 | 06:38 PM

عرفان ملک : ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیف جرار اور محمد لطیف بھٹہ شامل ہیں، ملزمان سادہ لوح افراد کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان اب تک متعدد افراد سے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں بٹور چکے ہیں۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں