پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں اہم پیش رفت

23 Feb, 2024 | 06:08 PM

ویب ڈیسک : پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سےمتعلق اہم منظوری دے دی، پہلےمرحلے میں80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا، پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سےگوادر تک کیا جائے گا، آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ 
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کیلئےایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ پہلے مرحلے میں80کلومیٹر منصوبے پر 15کروڑ80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبےکیلئےفنڈز جی آئی ڈی سی سےفراہم کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں