ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے۔1200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1029 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 556 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔